عارف علوی پارٹی اختلافات ختم کروانے کیلئے متحرک، رہنماؤں سے ملاقات

عارف علوی پارٹی اختلافات ختم کروانے  کیلئے متحرک، رہنماؤں سے ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی )سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پارٹی رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ بانی اور پارٹی مشکل میں ہے احتیاط کی جائے اور ایک دوسرے کے خلاف بیان دینے سے گریز کیا جائے ۔

پی ٹی آئی میں اندورنی اختلافات کو ختم کرنے کیلئے سابق صدر عارف علوی متحرک ہوگئے ہیں۔ عارف علوی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں جس کی تصدیق عاطف خان نے بھی کی ہے ۔ عارف علوی نے سابق وزیر شکیل خان اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر سے رابطہ کیا اور پارٹی رہنماؤں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں