پیپلز پارٹی سرگودھا،بھکر،خوشاب اور میانوالی کے نئے عہدیداروں کا تقرر

پیپلز پارٹی سرگودھا،بھکر،خوشاب اور میانوالی کے نئے عہدیداروں کا تقرر

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی سرگودھا، بھکر،خوشاب اور میانوالی اضلاع اور تحصیلوں کے نئے عہدیداروں کا تقرر کر دیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں انچارج پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سیکرٹریٹ نسیم صابر نے جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ۔سینئر نائب صدر ضلع سرگودھا اویس اسلم ،سینئر نائب صدر ضلع میانوالی قمر خان ملنگ، صدر شہر بھکر ڈاکٹر اشفاق خالد مقرر اور تحصیل شاہ پور کے لئے محمد علی نگینہ کو صدر مقرر کر دیا گیا۔ تیمور امیر خان کو تحصیل ساہیوال بنا دیا گیا۔ پیر ناظم الدین چشتی کو صدر تحصیل دریا خان مقرر کر دیا گیا ۔ سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نئے عہدیدار پارٹی کیلئے خلوص نیت اور دل جمعی سے کام کریں،ہم پیپلز پارٹی کو وسطی پنجاب کے 26اضلاع میں گراس روٹ لیول تک مضبوط بنائینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں