ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کی حد تک بجلی کے بلوں پر فکس چارجز وصولی روک دی

ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں  کی حد تک بجلی کے بلوں پر فکس  چارجز وصولی روک دی

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سٹیل ملوں کو بجلی کے بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز وصولی کے خلاف درخواست گزاروں کی حد تک حکم امتناعی جاری کر دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے نو کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے خواجہ وسیم عباس ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ لیسکو نے بلوں پر فکس چارجز کا نفاذ کر دیا ہے ،لیسکو کی جانب سے عائد فکس چارجز کی کوئی منظوری حاصل نہیں کی گئی ۔درخواست گزار کے مطابق فکس چارجز عائد کرنے کے لیے کابینہ اور نیپرا سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں