9 مئی :علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور ، عالیہ حمزہ کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم

9 مئی :علی امین گنڈا پور کی  ضمانت منظور ، عالیہ حمزہ کی  4 مقدمات میں ضمانت کنفرم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نو مئی واقعات کے حوالے سے درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے ۔

عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے دوبارہ 12 ستمبر کو طلب کر لیا۔ نو مئی کے حوالے سے فیصل آباد کے مختلف تھا نوں میں درج مقدمات میں وزیراعلی ٰکے پی کے علی امین گنڈا پور انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت میں پیش ہونے کے بعد وزیراعلی ٰکے پی کے علی امین گنڈاپور سکیورٹی کے خصوصی پروٹوکول کے ہمراہ واپس روانہ ہوگئے ۔ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی 9 مئی کے حوالے سے درج چار مقدمات میں ضمانت کنفرم ہو گئی۔فیصل آباد کے مختلف تھانہ جات میں سانحہ نو مئی کے حوالے سے درج مقدمات میں عالیہ حمزہ سمیت دیگر پی ٹی ائی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا اس حوالے سے گزشتہ روز عالیہ حمزہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں