ایک دن کی ہڑتال سے معیشت کواربوں کانقصان

 ایک دن کی ہڑتال سے  معیشت کواربوں کانقصان

لاہور(این این آئی)چیئرمین ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے کہ صرف ایک دن کی ہڑتال سے معیشت کواربوں روپے کانقصان ہوا ہے ،ایف بی آر کے اپنے لوگ خود چور راستے بتاتے ہیں اور سالانہ اربوں روپے خزانے میں جانے کے بجائے کسی اور کی جیبوں میں چلے جاتے ہیں۔

 حکومت اصلاحات کے ذریعے سب سے پہلے ٹیکس کے نظام کو منصفانہ بنائے ۔ مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی نمائندگی کرنے والے ایک طرف تاجروں کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں اور دوسری جانب دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں