پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل یا بدھ بلانے کی تجویز وزیراعظم کو سمری ارسال

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس  منگل یا بدھ بلانے کی تجویز  وزیراعظم کو سمری ارسال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی جس میں مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے منگل یا بدھ کو بلانے کی تجویز دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پاس نہ ہونے والے بلز بھی منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں