بانی پی ٹی آئی کی وکلا اورسیاسی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے متفرق درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی کی وکلا اورسیاسی رہنماؤں  سے ملاقات کیلئے متفرق درخواست دائر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکلا و سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔

بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے دائر متفرق درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملاقاتوں سے متعلق 26 فروری کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے ، سیاسی رہنماؤں اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی،فیصلے کے مطابق 6 وکلا اور 6 سیاسی رہنما ہفتے میں دو دن ملاقات کرسکتے ہیں، جیل حکام فیصلے پر مکمل عملدرآمد نہیں کررہے ،درخواست گزار اس وقت کسی بھی مقدمے میں سزا نہیں کاٹ رہے ،بانی پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر عدالتی نوٹس لیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں