ججز تقرررولز،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13ستمبر کو طلب

ججز تقرررولز،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13ستمبر کو طلب

اسلام آباد(دنیا نیوز ، نیوز ایجنسیاں )ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری کیلئے رولز کا جائزہ لینے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ہائیکورٹس میں ججز تقرری کیلئے نام طلب کرتے ہوئے تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کو خط بھی لکھ دیا ۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیشن و چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کریں گے ۔اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ سمیت دیگر ممبران شریک کریں گے ۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز تقرری کیلئے رولز کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان نے تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کو خط ارسال کرتے ہوئے ہائیکورٹس میں ججز تقرری کیلئے نام طلب کر لیے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ جس ہائیکورٹ میں پانچ سے زیادہ نشستیں خالی ہیں فوری نام تجویز کیے جائیں، ڈھائی سال بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد مکمل ہوئی۔ شریعت اپیلٹ بینچ بھی 29 جولائی سے فعال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں