غیر قانونی بھرتیاں، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہدکامران و دیگرملزم بری

غیر قانونی بھرتیاں، سابق  وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی  مجاہدکامران و دیگرملزم بری

لاہور(اپنے خبر نگار سے )احتساب عدالت لاہور نے پنجاب یونیورسٹی مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران اور دیگر کو بری کردیا ۔

دیگر ملزمان میں دیبا اختر اورنگزیب سمیت نو ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا ۔عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرلی۔نیب لاہور نے ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے ریفرنس واپس کرنے کی استدعا کررکھی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں