کم از کم ماہانہ تنخواہ 37ہزارروپے مقرر، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری

کم از کم ماہانہ تنخواہ 37ہزارروپے  مقرر، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے تمام سول اور کنٹریکٹ ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ یا اجرت 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی۔

وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔جس کے مطابق یکم جولائی 2024 سے کم از کم تنخواہ 32 ہزار کی بجائے 37 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ، 37 ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں کو سپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے تمام سول اور کنٹریکٹ ملازمین پر اطلاق ہوگا، خصوصی الاؤنس پر اخراجات رواں مالی سال کے بجٹ سے ہوں گے جبکہ متعلقہ وزارتیں اور ڈویژن اپنے اپنے سالانہ بجٹ سے اخراجات کریں گی اور کسی قسم کی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں