زرمبادلہ ذخائر میں 11کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ

 زرمبادلہ ذخائر میں 11کروڑ  20 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی(دنیا نیوز)گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردئیے جن کے مطابق 23اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر کی مالیت 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالرکے اضافے سے 9 ارب 40 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی،مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 27لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 37 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کے ذخائر رہ گئے ہیں ، مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 77 کروڑ 63 لاکھ ڈالر تک بلند ہوگئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں