آئینی ترامیم کا باب بند ، حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ، علی ظفر

آئینی ترامیم کا باب بند ، حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ، علی ظفر

لاہور(محمد اشفاق سے ) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہاہے کہ آئینی ترامیم کا چیپٹر بند ہوچکا ، حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں حکومتی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں ۔

لاہور ہائیکورٹ میں بیرسٹر علی ظفر کی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے آئینی ترامیم کے لیے سر توڑ کوشش کی لیکن ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی ،تحریک انصاف کے ارکان بھی حکومت کے ساتھ ملکر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔بیرسٹر سید علی ظفر نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل کا فیصلہ ہو تو اسے چیلنج کریں گے کسی سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوسکتا جسٹس منصور علی شاہ ہی چیف جسٹس پاکستان ہوں گے جوڈیشل سسٹم میں ترامیم ہونی چاہیں لیکن حکومت صبر تحمل سے کام نہیں لے رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں