اے آئی کا غیر محتاط استعمال انسانیت کے خاتمے کا سبب بن سکتا:پوپ

اے آئی کا غیر محتاط استعمال  انسانیت  کے خاتمے کا سبب بن سکتا:پوپ

مونٹی ویڈیو(اے ایف پی)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے مردوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بیویوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں اور خاندانی زندگی میں دیانت داری اور قربانی کا مظاہرہ کریں۔

پوپ نے اتوار کو یوروگوئے میں عبادت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوہروں کو اپنی بیویوں کا احترام کرنا چاہیے اور غلطی ہونے پر معافی مانگنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے ۔ مشکل حالات میں بھی دیانت داری اور خلوص کا دامن نہ چھوڑیں۔ پوپ لیو نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھیں اور اپنے خاندانوں کی شروعات کریں۔واضح رہے کہ جنوبی امریکاکے اس خطے کو اس وقت شرح پیدائش میں شدید کمی کا سامنا ہے ، لاطینی امریکا میں 1950 کی دہائی میں فی عورت بچوں کی اوسط تعداد 6 تھی جو اب کم ہو کر صرف ایک اعشاریہ آٹھ رہ گئی ہے ۔انہوں نے اے آئی کے استعمال سے انسانی اقدار متاثر ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کے بجائے انسان کو ترجیح دیں۔اے ایف پی کے مطابق پوپ نے ہفتے کو یوروگوئے کی کیتھولک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت کا غیر محتاط استعمال معاشرے میں انسانیت کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کو الگورتھم پر فوقیت دی جانی چاہیے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...