عائزہ خان کا بولڈ فوٹو شوٹ ،کئی مداحوں کی واہ ،کئی نے تنقیدکرڈالی
لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ عائزہ خان کا نیا بولڈفوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا، حال ہی میں انہوں نے ایک برانڈ کے نئے ملبوسات کیلئے فوٹو شوٹ کروایا۔
جس میں ان کا نیا اور دلکش انداز دیکھنے کو ملا، فوٹو شوٹ میں انہوں نے پُرکشش اور جاذبِ نظر انداز اپنایا تاہم تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے ۔ بعض نے عائزہ خان کے نئے انداز کو سراہتے ہوئے واہ اور کمال کردیا جیسے تبصرے کئے جبکہ کچھ صارفین نے ان کے لباس اور بدلتے انداز پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بولڈ اندازنہ اپنانے کا مشورہ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments