امریکا کے ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں پتھر خودبخودسرکنے لگے

امریکا کے ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں پتھر خودبخودسرکنے لگے

سیکرامنٹو(نیٹ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں موجود چٹانی پتھر اپنی جگہ سے خود بخود سرک کر آگے بڑھتے رہتے ہیں ۔

،دنیا کے اس خشک ترین مقام پر ایک جھیل کی خشک تہہ میں ایسا ہوتا ہے جسے ریس ٹریک پلایا کا نام دیا گیا ہے ۔ان چٹانی پتھروں کا وزن کئی بار 200 کلو گرام سے بھی زیادہ ہوتا ہے اور ایک منٹ میں 15 فٹ سے زیادہ سرک سکتے ہیں، اکثر یہ اپنی جگہ سے ایک ہزار فٹ دور تک چلے جاتے ہیں۔ ڈیتھ ویلی نیشنل پارک کی انتظامیہ کے مطابق یہ پراسرار حرکت سردیوں میں اس وقت ہوتی ہے جب یہاں بارش ہوتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بارش کے بعد ریس ٹریک پر بہت زیادہ پھسلن والی برف کی پتلی تہہ بن جاتی ہے جبکہ تیز ہواؤں سے بھاری پتھر سطح پر حرکت کرنے لگتے ہیں اور اپنے پیچھے مٹی پر ٹریک چھوڑ جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...