ایک میل کی دوڑ ، ریوبک کیوب کے 4 پزل حل کردئیے
لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ کے ایک نوجوان نے دوڑنے اور معمے حل کرنے کی مہارت کو یکجا کرتے ہوئے صرف 5 منٹ سے کچھ زیادہ وقت میں ایک میل دوڑتے ہوئے ریوبک کیوب کے چار پزل حل کر لئے ۔
جارج شولے نے 12 اکتوبر کو 5 منٹ 9.25 سیکنڈ میں چار ریوبک کیوب حل کرنے کے ساتھ ایک میل کی دوڑ مکمل کرکے تیز ترین وقت میں پزل کیوب میل مکمل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل بھی جارج شولے کئی ریکارڈز قائم کر چکے ہیں، جن میں سکیٹ بورڈ پر 500 گھومنے والے پزل کیوب حل کرنا بھی شامل ہے ۔جارج شولے کے تازہ ترین ریکارڈ کیلئے ضروری تھا کہ وہ پہلے ایک ریوبک کیوب حل کریں، پھر ایتھلیٹکس ٹریک کا ایک چکر لگائیں اور اسی عمل کو دہراتے ہوئے چار کیوب حل کرنے کیساتھ ایک میل کی دوڑ مکمل کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments