بھارت کیخلاف 50رنز بناؤں گا حمزہ نے پرچی پر ففٹی لکھی بنا سنچری ڈالی
مسقط (سپورٹس ڈیسک )انڈر 19ایشیا کرکٹ کپ میں حمزہ ظہور نے بھارت کے خلاف شاندار سنچری سکور کرکے پاکستان کو کامیابی دلائی،دراصل بھارت کے خلاف ففٹی کا عزم لے کر میدان میں اترنے والے حمزہ ظہور نے سنچری بنا ڈالی۔
انہوں نے میچ سے ایک روز قبل پرچی پر لکھا تھا کہ ان شا اللہ بھارت کے خلاف 50 رنز بناؤں گاتاہم حمزہ ظہور نے 50کی بجائے ناقابل شکست 100 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔شاندار کارکردگی پر حمزہ ظہور کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments