سری لنکا کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کو تیار:بابراعظم

سری لنکا کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کو تیار:بابراعظم

ٹیم کا انتخاب کوچ اور سلیکٹرز نے کیا، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں اپنی کارکردگی میں بہتری کیلئے کوشاں ،غلطیوں کے بارے میں سوچتاہوں:کپتان

 راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہے ،ٹیم میں سینئرز اور جونیئرز کا اچھا کمبی نیشن ہے ۔بابراعظم نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹیم کا انتخاب کوچ اور سلیکٹرز نے کیا ہے ، سری لنکا کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں، انگلینڈ میں ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ہم اس ٹیسٹ چیمپئن شپ سے باہر ہو چکے ہیں اور اگلی ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔قومی کپتان نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی غلطیوں کے بارے میں سوچتے ہیں، بطور کپتان کوشش ہوتی ہے کہ میدان میں بہتر فیصلے کریں جبکہ میری اپنی کارکردگی میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود ہوتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...