دنیا بھر کی ایئرلائنز کا پر تعیش سفری سہولتوں پر سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ
نیویارک(اے ایف پی) دنیا بھر کی ایئرلائنز نے مہنگے اور پُرتعیش سفری سہولتوں پر سرمایہ کاری بڑھا دی،
جس کا مقصد زیادہ منافع کمانا اور مسافروں کو بہتر سفری تجربہ فراہم کرنا ہے ۔ ایئرلائنز خصوصی نشستیں، معروف شیف کے تیار کردہ کھانے اور جدید ایئرپورٹ لاؤنجز متعارف کرا رہی ہیں۔ کمپنیوں کو توقع ہے کہ مستقبل میں 70 فیصد مسافر اضافی سہولتوں کے لیے ادائیگی کریں گے ۔ ماہرین کے مطابق بزنس کلاس کی ایک نشست سے عام کلاس کی چار نشستوں کے مقابلے میں پانچ سے چھ گنا زیادہ آمدن حاصل ہوتی ہے ۔ امریکی ایئرلائنز کی پریمیم سروسز سے آمدن میں سالانہ 18.5 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments