سید علی گیلانی کانعرہ ’’ہم پاکستانی اور پاکستان ہمارا‘‘مسئلہ کشمیر کے حل تک گونجے گا: حمزہ شہباز

 سید علی گیلانی کانعرہ ’’ہم پاکستانی  اور پاکستان ہمارا‘‘مسئلہ کشمیر کے  حل تک گونجے گا: حمزہ شہباز

لاہور( آئی این پی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے اپنی حریت فکر سے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی،مودی سرکار 92 سالہ سید علی گیلانی سے اتنا خوفزدہ تھی۔

کہ انہیں بیماری کے باوجود آخری سانس تک نظر بند رکھا گیا۔ حمزہ شہباز نے کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی کا نعرہ ’’ہم پاکستانی اور پاکستان ہمارا‘‘مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل تک گونجتا رہے گا۔ آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی کی بے مثال خدمات تاریخ آزادی کشمیر کا روشن باب ہے ،ان کی جدوجہد، بے پناہ ایثار اور ان گنت قربانیوں کو تمام پاکستانی ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں