حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات دو ماہ سے جاری : فواد

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان  مذاکرات دو ماہ سے جاری : فواد

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات دو ماہ سے جاری ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں فواد نے بتایا کہ محمود اچکزئی اور رانا ثنااللہ کے درمیان گفتگو دوماہ سے ہو رہی تھی، جس کا اب میڈیا کے ساتھ بھی تبادلہ کیا گیا ۔ فواد چودھری نے اس پیشرفت کو ایک مثبت قدم قرار دیا اور کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اور حکمران اتحاد ایک گرینڈ ڈائیلاگ شروع کر لیتے ہیں تو یہ پاکستان کی بہت بڑی خدمت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں