لاہور ایئرپورٹ سے اشتہاری گرفتار،یونان فرار کی کوشش ناکام

 لاہور ایئرپورٹ سے اشتہاری  گرفتار،یونان فرار کی کوشش ناکام

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن کی لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتارکرکے یونان فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فہد محمود 16 سال سے گوجرانوالہ پولیس کو قتل کیس میں مطلوب تھاملزم کے خلاف 2008 میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں