مراد سعید کے علی امین اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف

مراد سعید کے علی امین اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)9مئی سے روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مراد سعید روپوشی کے باوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں جن میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت متعدد دیگر رہنما سابق وفاقی وزیر سے رابطے میں ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ روپوش مرادسعید نے عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کی تحریک شروع کی جب کہ مرادسعید نے ہی علی امین گنڈاپور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت ردعمل دینے پر آمادہ کیا۔ پارٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے بھی مراد سعید کا کردار ہے اور مراد سعید مخالف گروپ کے رہنما کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے پر مشعال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں