اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ، رجسٹریشن سست روی کا شکار

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ، رجسٹریشن سست روی کا شکار

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا رجسٹریشن عمل سست روی کا شکار،مستحق افراد کو گھروں کی تعمیر کے لئے بلاسود 15 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔ 22 اگست سے شروع ہونے والے رجسٹریشن عمل میں تیزی نہ آ سکی۔

 شہر کی تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 103 افراد پنجاب ہائوسنگ اور ٹائون پلاننگ ایجنسی پورٹل پر رجسٹر ڈہوئے ۔ ابتک 2360 افراد نے ڈیسک کا رخ کیا جن میں سے صرف 606 افراد کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا گیا۔ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 17500 افراد کو بلا سود 15 لاکھ کا قرضہ دیا جائے گا۔ لاہور میں 1690 افراد بلا سود قرضوں سے مستفید ہو سکیں گے ۔ شہری علاقوں میں 5 مرلہ اور اس سے کم جبکہ دیہی علاقوں میں 10 مرلے تک کی زمین اپنے نام ہونے پر بلا سود رقوم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں