بھارت میں قید 14پاکستانی سزاپوری کرکے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جیلوں میں قید 14 پاکستانی اپنی سزائیں مکمل کرکے رہا ہوکر واپس پاکستان پہنچ گئے ۔
بھارتی حکام نے 14 پاکستانی شہریوں کو گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر رینجرز کے حوالے کر دیا، جن میں 9 عام شہری اور 5 ماہی گیر شامل ہیں۔بھارت سے رہا ہو کر واپس پاکستان آنے والے شہریوں میں محمد آفاق، فقیرحسین، اللہ بسایا، اکبر مسیح، طارق محمود، وسیم، راجو، اللہ بچایو اور گل شیر جبکہ ماہی گیروں میں عبداللہ، راجن، سگانجو، غلام مصطفی اور ثمر شامل ہیں۔سکیورٹی حکام کے مطابق ان شہریوں کو قانونی کارروائی کے بعد ان کے گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔