وزارت آئی ٹی میں افسروں کیساتھ ملازمین کا تناسب کم کرنیکا حکم

وزارت آئی ٹی میں افسروں کیساتھ ملازمین کا تناسب کم کرنیکا حکم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کمیونیکیشن کو افسروں اور ملازمین کا تناسب کم کرنے کے احکامات دے دیئے ۔

 وزیراعظم نے افسروں اور ملازمین کا تناسب 1:2.5یا 1.2.0 پرلانے کے احکامات دیئے اور افسروں و ملازمین کی تعداد کم کرنے کیلئے اسامیاں ختم کرنے کی ہدایات بھی دی  ہیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کمیونیکیشن میں گریڈ17تا22کی منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 74 اور گریڈ1تا16 کی منظور شدہ اسامیوںکی تعداد 104 ہے ۔ کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کی سفارشات پر وزارت آئی ٹی کو افسروں اور ملازمین کی نسبت کم کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزارت آئی ٹی کو ایک افسر کے ماتحت دو یا ڈھائی ملازمین کی نسبت کی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں