بیرسٹر سیف کا بیان پست ذہنیت کی نشانی ، ترجمان جے یو آئی

بیرسٹر سیف کا بیان پست ذہنیت کی نشانی ، ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ بیرسٹر سیف کا بیان پست ذہنیت کی نشانی ہے ۔

تحریک انصاف بیرسٹر سیف کے بیان کی وضاحت کرے تحریک انصاف کو ایسے بدزبان لوگوں کو کنٹرول کرنا ہو گا۔اسلم غوری نے کہاکہ بیرسٹر سیف پرویز مشرف کی آمریت کی نشانی ہے ۔ جے یوآئی اپنی تحریک اپنے زوروبازو سے چلا رہی ہے ، مینار پاکستان کی تاریخ ساز عوامی اسمبلی نے بیرسٹر سیف اور اسکے آقاؤں کے پائوں تلے سے زمین سرکا دی ہے ۔ترجمان جے یوآئی نے کہا کہ جے یو آئی اپنا بیانیہ رکھتی ہے ،میدان میں موجود ہے ۔تحریک انصاف اور جے یوآئی کو آگے بڑھنے سے قبل ایسے عناصر کا خاتمہ ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں