محکمہ خزانہ پنجاب کا کوئی ملازم 16ستمبر کو چھٹی نہیں کرے گا ،مراسلہ جاری
لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل نے حکم جاری کیاہے کہ پیر 16 ستمبر کو محکمہ خزانہ پنجاب کا کوئی بھی ملازم چھٹی نہیں کرے ،اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کے ملازمین اور افسروں کو بھی 16 ستمبر کو چھٹی نہ کرنے کا پابند بنا دیا گیا،سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب کے احکامات محکمہ خزانہ پنجاب کے تمام سیکشنز کو ارسال کردیئے گئے ۔