جیکب آباد:خاتون پولیو ورکر کی سکیورٹی میں غفلت پر ڈی سی ،ایس ایس پی فارغ

جیکب آباد:خاتون پولیو  ورکر کی سکیورٹی میں غفلت پر  ڈی سی ،ایس ایس پی فارغ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جیکب آباد میں پولیو مہم کے دوران مبینہ زیادتی کا شکار خاتون پولیو ورکر کی سکیورٹی میں غفلت برتنے پر سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو عہدوں سے ہٹادیا۔

ذرائع کے مطابق انتظامات میں غفلت پر ڈی ایچ او جیکب آباد کو بھی ہٹا دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد کو سی پی یو رپورٹ جبکہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کو سروس جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ڈی آئی جی سکھر کا کہنا ہے کہ خاتون کو شوہر نے سیاہ کاری کا الزام لگا گھر سے نکال دیا ہے ۔ خاتون نے اپنے سسرال اور شوہر کی جانب سے جان کا خطرہ ظاہر کیا ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں