مریض کے موبائل استعمال کے دوران دماغ کی سرجری

مریض کے موبائل استعمال کے دوران دماغ کی سرجری

لکھنؤ(نیٹ نیوز)بھارت میں ڈاکٹرز نے مریض کے موبائل استعمال کرنے کے دوران ہی اس کے دماغ کی کامیابی سرجری کر ڈالی۔

 لکھنؤ کے علاقے چک گنجریا کے کلیان سنگھ کینسر انسٹی ٹیوٹ میں 56 سالہ مریض ہریش چندر پرجاپتی کے دماغ سے رسولی نکالنے کے لیے کامیاب سرجری کی گئی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ سرجری کے دوران پوری طرح اپنا فون استعمال کرنے میں مشغول رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے سرجری کے دوران ‘اویک کرینیوٹومی’ نامی ایک اہم تکنیک کا استعمال کیا جس کی مدد سے اینستھیزیا لگنے کے بعد بھی مریض بات چیت کر پاتا ہے اور اس سے اعصابی نقصان کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز اس‘اویک کرینیوٹومی’ تکنیک کی مدد سے اعصاب کی مانیٹرنگ مشین کا استعمال کرتے ہوئے مریض کے دماغ کی فعالیت کی نگرانی رکھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں