پی بی: 45پی پی کے علی مدد جتک کی کامیابی کالعدم ،15پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 45 کوئٹہ سے پیپلزپارٹی کے رکن کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے جج عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے جے یوآئی کے امیدوار عثمان پرکانی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک کی کامیابی کو کالعدم قراردیکر حلقے کے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔