توہین عدالت:ٹی وی چینلز کی غیر مشروط معافی ، تفصیلی فیصلہ جاری

توہین عدالت:ٹی وی چینلز کی غیر مشروط معافی ، تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ٹی وی چینلز کی غیر مشروط معافی قبول کرلی اور چینلز کو ساکھ بہتر بنانے کیلئے خود احتسابی کے نظام کو موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے تحریر کیا ،پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ نے معافی نامہ قبول کرتے ہوئے ٹی وی چینلز کو 17 مئی کو جاری کئے گئے شوکاز نوٹس واپس لے لئے اورحکم دیاکہ ٹی وی چینلز تحریری فیصلے کے پیرا ٹو کے تمام چھ ذیلی پیرے پرائم ٹائم میں نشر کریں۔پیرا ٹو میں حکم دیا گیا ہے کہ تمام چینلز پرائم ٹائم میں یہ نشر کریں کہ انہوں نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی ہے جبکہ 28 جون کی کارروائی پر مبنی فیصلے میں شامل چھ پیرے بھی نشر کئے جائیں۔ وکیل فیصل صدیقی کے مطابق تمام 26 ٹی وی نیوز چینلز نے غیر مشروط معافی مانگی ہے ، ہم جانتے ہیں کہ آئین کا آرٹیکل میڈیا کو آزادی فراہم کرتا ہے لیکن یہی آرٹیکل میڈیا کی آزادی کی کچھ حدود و قیود بھی متعین کرتا ہے ، میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون گردانا جاتا ہے ، آزاد میڈیا جمہوریت اور سچائی کے پرچار کے لئے بھی ضروری ہے لیکن میڈیا کی ساکھ کو اس وقت نقصان پہنچتا ہے جب وہ جھوٹ نشر کرتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں