بی آئی ایس پی سنٹرمیں بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق

 بی آئی ایس پی سنٹرمیں بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق

مظفرگڑھ (آئی این پی )مظفرگڑھ کے علاقے میں بے نظیر انکم سپورٹ سنٹر پر ناقص انتظامات کے باعث بھگدڑ مچ گئی، پیسے نکلوانے کیلئے آنے والی 50 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

واقعہ بینظیر انکم سپورٹ سنٹرخان گڑھ میں پیش آیا جہاں ناقص انتظامات اور بھگدڑ کی وجہ سے خاتون بے ہوش ہوگئی اور بعدازاں دم توڑ گئی۔جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہلخانہ نے ناقص انتظامات پر ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں