آئینی ترمیم کی حمایت کرنیوالے منہ پرکالک ملیں گے :حافظ نعیم

آئینی ترمیم کی حمایت کرنیوالے منہ پرکالک ملیں گے :حافظ نعیم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کی حمایت کرنے والے اپنے چہرے پر کالک ملیں گے ،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی بطورچیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن 3ماہ پہلے ہی ہوگیا تھا تو جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے ۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے عوام آئین و قانون کے مطابق نئے چیف جسٹس کی تقرری چاہتے ہیں آئین کے مطابق جس کی باری ہے اسی کا تقرر کیا جائے ،ماضی میں قوم افتخار چودھری کیلئے کھڑی ہوئی مگر انہوں نے عدل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے مجوزہ آئینی ترمیم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، برسر اقتدار ٹولہ مرضی کے فیصلے لینے کا خواہش مند ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں