شبلی فراز کا نام ایک ہفتے میں ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

شبلی فراز کا نام ایک ہفتے میں ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے سینیٹر شبلی فراز کا نام عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت درخواست میں وزارت داخلہ اور دیگر کو ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ،عدالت نے استفسار کیاکہ ابھی تک نام نہیں نکالاگیا؟ ،جس پر وکیل نے کہاکہ نہ بتا رہے ہیں نہ رپورٹ دے رہے ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ یہ معاملات وہاں اسمبلی میں کیوں نہیں بتاتے ،پارلیمنٹیرین ہیں،جس پر وکیل نے کہاکہ وہاں تو اس سے الٹا ہی کام کیا جارہاہے ،سپیکر بھی 

 کہتے ہیں،عدالت نے حکم دیاکہ ایک ہفتہ میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت کو آگاہ کیاجائے ،عدالت نے سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں