سیاسی مداخلت سے ہم پر دبائو ڈالا جا تا ہے :چیئرمین ایچ ای سی

سیاسی مداخلت سے ہم پر دبائو ڈالا جا تا ہے :چیئرمین ایچ ای سی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے ایچ ای سی معاملات میں سیاسی دبائو اور مداخلت کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مداخلت سے ہمیں پریشرا ئز کیا جاتا ہے۔

 اس وقت بھی متعدد جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی نہیں ہو ئی جس پر ممبر کمیٹی سید آغا رفیع اللہ نے چیئرمین ایچ ای سی کو سیاسی مداخلت کی بات کرنے پر ٹو کتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صوبہ کا وزیر اعلٰی عوام کی نمائندگی کرتا ہے ، اگر وزیر اعلٰی نے تعلیم کے شعبے میں اقدامات کیے تو اسے سیاسی مداخلت نہیں کہہ سکتے ، اس پر چیئرمین ایچ ای سی نے اپنے الفاظ واپس لے لئے اور کہا کہ ہم سیاسی مداخلت کی بات نہیں  کرتے ، مد اخلت کا شکوہ تو کرسکتے ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی کی زیر صدارت ہوا ۔ ممبر کمیٹی ڈاکٹر شازیہ ثو بیہ اسلم سو مرو نے کہا کہ تین گلف ممالک سے نرسز کے بیچ واپس آئے جنکے پاس جعلی ڈگریاں تھیں، اس پر وفاقی سیکر ٹری تعلیم محی الدین وانی نے بتایا کہ بچیوں کی ڈگریاں ٹھیک تھیں لیکن انہیں بیرون ملک بھیجنے والوں نے فراڈ کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں