63اے کی تشریح، نظرثانی اپیلوں پر پیر کو سماعت، کاز لسٹ جاری

63اے کی تشریح، نظرثانی اپیلوں  پر پیر کو سماعت، کاز لسٹ جاری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں کی کاز لسٹ جاری کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 30 ستمبر کو سماعت کرے گا،جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان،جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل لارجر بینچ کا حصہ ہیں،سماعت 30 ستمبر پیر کو ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں