اسلام آباد :نجی سکولز میں دوران سیشن فیس بڑھانے پر پابندی

 اسلام آباد :نجی سکولز میں دوران سیشن فیس بڑھانے پر پابندی

اسلام آباد(خصو صی رپورٹر ) پرائیویٹ ایجو کیشنل انسٹیٹیو شنز ریگو لیٹری اتھارٹی (پیرا) نے نجی تعلیمی اداروں میں دوران سیشن فیسوں میں اضافہ پر پابندی عائد کر دی جبکہ لیٹ فیس کی صورت میں صرف پانچ فیصد جرمانہ عائد کرنے کی اجازت دی ہے۔

 مزید یہ کہ فیس کی وصولی  صرف ماہانہ بنیاد پرکی جا سکے گی ،یکمشت فیس وصولی پر تعلیمی ادارے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دنیا کو دستیاب ممبر رجسٹریشن پیرا وقاص محمود کیانی کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کے سی ای اوز و پر نسپلز کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے سال میں ایک مرتبہ مخصوص فیصد کے حساب سے فیس میں اضافے کا اختیار رکھتے ہیں تاہم سیشن کے دوران فیس میں اضافہ کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق تیس روز تک تاخیر سے فیس جمع کرانے پر پانچ فیصد جبکہ دو ماہ تک فیس جمع نہ کرانے والے والدین کو سکول کی جانب سے مجموعی فیس کا دس فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ، نجی تعلیمی اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ مذکورہ حکمنامے پر عملدر آمد نہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جا ئے گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں