ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 2اکتوبر کوپاکستان آئینگے

ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم  2اکتوبر کوپاکستان آئینگے

اسلام آباد (آئی این پی )ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انورابراہیم اکتوبر کو اپنے پہلے دور ے پر پاکستان آئیں گے ، 3 روزہ دورے میں ملائشین وزیراعظم اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ مصروف دن گزاریں گے ۔

 ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہونگی۔ ذرائع کا کہنا ہے ملائشیا کے وزیراعظم کی زیادہ مصروفیات وزیراعظم ہاؤس میں ہوں گی،اپنی مصروفیات کا شیڈول مکمل کرکے وہ 4 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہو جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں