سعودی عرب میں ہیروئن سمگلر پاکستانی کو سزائے موت

  سعودی عرب میں ہیروئن سمگلر  پاکستانی کو سزائے موت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ندیم شہزاد نامی پاکستانی شہری کو ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔ مجرم کی سزائے موت پر آج دمام میں عمل درآمد کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں