ممبر آئی ٹی کی تعیناتی کیلئے تقرری کاعمل دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

ممبر آئی ٹی کی تعیناتی کیلئے تقرری  کاعمل دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کمیونیکیشن نے ممبر آئی ٹی کی تعیناتی کے لئے تقرری کاعمل دوبارہ شروع کرنے کافیصلہ کیاہے ۔

وزارت نے ممبر آئی ٹی کی تعیناتی کے لئے رواں سال مئی میں درخواستیں طلب کی تھی ۔وزارت آئی ٹی نے ممبر کی تعیناتی کے لئے امیدواروں سے دوبارہ سے درخواستیں طلب کرنے اور اشتہاردینے کی منظوری دی ہے ۔ وزارت آئی ٹی نے ممبر آئی ٹی کی تعیناتی ایم پی سکیل ون میں کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ جس کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری اور14سال تجربہ یا پی ایچ ڈی اور 12سا ل تجر بہ کے حامل افراد سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں