ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایف بی آر دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہے ،تاریخ میں توسیع کا امکان

 ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے  ایف بی آر دفاتر اتوار کو بھی کھلے  رہے ،تاریخ میں توسیع کا امکان

لاہور،اسلام آباد (این این آئی،آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دفاتر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے لیے اتوار کے روز بھی رات 10بجے تک کھلے رہے ۔

ایف بی آر دفاتر ہفتہ کے روز بھی کھلے رکھے گئے ، آج 30 ستمبر کو بھی رات 12 بجے تک کھلے رکھے جائیں گے ۔انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر غور کیا جائے گا، وزیر اعظم کو تاریخ میں توسیع کی سفارش کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں