اسٹاک ایکسچینج :گزشتہ مالی سال رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں اضافہ

اسٹاک ایکسچینج :گزشتہ مالی سال رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ اہم کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سا ل کے دوران کے ایس ای ہندرڈ انڈکس کے تحت رجسٹرڈ کمپنیوں کو مجموعی طور پر 16کھرب 9 ارب 11 کروڑ 20 لاکھ روپے کا خالص منافع حاصل ہوا ہے جو مالی سال کے 2023 کے مقابلہ میں 35 فیصد زیادہ ہے ۔ مالی سال 2023 میں اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ اہم کمپنیوں کو 12کھرب 93 ار ب 60 کروڑ 22 لاکھ روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں