آئی ایم ایف کے بیل آوٹ پیکیج سے معیشت مضبوط ہوگی،افتخار علی ملک

 آئی ایم ایف کے بیل آوٹ پیکیج سے معیشت مضبوط ہوگی،افتخار علی ملک

لاہور (اے پی پی)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے نفاذ، مالیاتی خسارے میں کمی۔۔۔

 مہنگائی پرکنٹرول اور ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کے علاوہ معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف کے پروگرام کے حصول میں کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکیج سے معاشی عدم توازن کو دور کرنے ، کمزور معیشت کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی، اس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا اور ملک کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے ٹیکسیشن، سرکاری اخراجات، مالیات اور گورننس جیسے شعبوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا نفاذ آسان ہو گا ۔افتخار علی ملک نے کہا کہ دوست ممالک کے تعاون کے ذریعے آئی ایم ایف پیکیج کے حصول میں وزیر اعظم کی بصیرت اور دانشمندی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پی ایم اکنامک ریوائیول پلان کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی جائے ،تاکہ پائیدار معاشی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں