مالی سال کے پہلے دوماہ :خوردنی تیل کی درآمدات میں کمی ریکارڈ

 مالی سال کے پہلے دوماہ :خوردنی تیل کی درآمدات میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی اوراگست میں 25.33 ملین ڈالرمالیت کا سویا بین آئل درآمد کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 90.49 فیصد کم ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات پر 48.26 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا، اگست میں سویا بین آئل کی درآمدات کاحجم 16.089 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 9.24ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 21.95 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024 میں سویابین آئل کامجموعی درآمدی بل 112.33 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پام آئل کی درآمدات پر 515.64 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجومالی سال 2024کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.84فیصدکم ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات پر 550.95 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں