بلوچستان میں4.5شدت کا زلزلہ

بلوچستان میں4.5شدت کا زلزلہ

کوئٹہ (ایجنسیاں )کوئٹہ، سوراب اور قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

 ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت  4.5 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ، سوراب اور قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز قلات سے 13 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں