ایف بی آر میں بوگس کمپنی رجسٹرڈ کرواکر ٹیکس چوری کا انکشاف

ایف بی آر میں بوگس کمپنی رجسٹرڈ کرواکر ٹیکس چوری کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)میں بوگس کمپنی رجسٹر ڈکروا کر بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نام پر جعلی ریٹرنز بنائے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔

ایف بی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف نے بتایا کہ ملزم نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کے نام پر کمپنی رجسٹر کرائی اورایف بی آر میں بوگس کمپنی رجسٹر کرا کے کروڑوں روپے کی چینی خریدی۔ گجرات کے شہری کو لاکھوں روپے کا ٹیکس نوٹس ملا تو اس کا بھید کھل گیا۔ ملزم خورشید جعلی کاغذات پر شوگر ملوں سے کروڑوں کی چینی خرید چکا ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر ایف بی آر میں کمپنیاں رجسٹرڈ کراتا رہا ہے ۔ملزم نے سرائے عالمگیر کے محمد نعیم کے شناختی کارڈ پر 62 لاکھ کا ٹیکس چوری کیا جوکہ بیرون ملک مقیم ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف نے بتایاکہ ایف آئی اے نے جعلسازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور نیٹ ورک کے دیگر ارکان سے متعلق تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں