300وکلا کی ججز سے نئی عدالت کا حصہ نہ بننے کی اپیل

300وکلا کی ججز سے نئی عدالت کا حصہ نہ بننے کی اپیل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)300سے زائد وکلا نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز سے کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ نئی عدالت کی حیثیت پی سی او کورٹ جیسی ہوگی۔

 300 سے زائد وکلا نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کو کھلا خط لکھا۔ ان سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں ، نئی عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے ۔خط میں کہا گیا کہ مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ رات کی تاریکی میں سامنے آیا، نمبر پورے کرنے والے منتخب نمائندے ڈرافٹ سے بھی ناواقف تھے ۔ مجوزہ آئینی ترامیم کو ہماری حمایت حاصل نہیں ، مجوزہ آئینی ترامیم پر ملک میں موثر بحث نہیں کرائی گئی، صرف کہا جا رہا ہے چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا ذکر ہے ۔خط میں وکلا نے ججز کو یاد دہانی کرائی ہے کہ آپ ججز نے آئین کے تحفظ کا حلف لے رکھا ہے ، ججز کے پاس اب موقع ہے کہ وہ اپنا انتخاب کریں، کل جب تاریخ لکھی جائے تو اس میں شامل ہوکہ آپ ملے ہوئے نہیں تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں