پرامن جلسہ،احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق،ترجمان جے یو آئی

پرامن جلسہ،احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق،ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان جے یو آئی محمد اسلم غوری نے پی ٹی آئی مظاہرین اور صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جلسہ اور احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے ۔

حکومت عوام کو اگر آئینی راستے سے روکے گی تو رد عمل آئے گا۔ایک بیان میں ترجمان  اسلم غوری نے کہا کہ پنجاب پولیس کی گزشتہ روز پی ٹی آئی مظاہرین اور صحافیوں پر تشدد،فائرنگ اور شیلنگ قابل مذمت ہے ۔ حکومت عوام کو مشتعل کر کے کیا اہداف حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ لگتا ہے ملک میں مارشل لا نافذ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں