حکومت نے ریاست بچانے کیلئے سخت فیصلے کئے :علی پرویز

حکومت نے ریاست بچانے کیلئے سخت فیصلے کئے :علی پرویز

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہاہے کہ چند سال قبل ملک میں ایل سی کھولنے کے لئے ڈالر نہیں تھے ، موجودہ حکومت نے ریاست بچانے کے لئے سخت فیصلے کئے ۔

 پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (نارتھ زون) کی تقریب حلف برداری کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہاکہ آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرضہ کے حصول سے ملک میں مہنگائی اور امپورٹ میں کمی ہوگی جبکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرخواجہ عمران نذیرنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صو بے میں معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ لائف سیونگ ادویات کے قلت پر قابو پانے میں فارما انڈسٹری حکومت کا ساتھ دے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج سے ہٹ کر قومی سوچ اپنانی ہوگی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ امپورٹ کم کرکے ملکی سطح پر معیاری ادویات تیار کرکے ملک کو مضبوط کرنا ہوگا،تجارت و سرمایہ کاری اور سیاسی استحکام سے ملک خوشحال ہوسکتا ہے ۔ ایکسپورٹ کے فروغ کے لئے فارما انڈسٹری کو بھرپور سپورٹ کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں